مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں بھارتی پیراملٹری اہلکار گولی لگنے سے زخمی
جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے ایک کیمپ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکارپراسرارحالت میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ راجوری کے علاقے ٹنڈوال میں قائم سی آر پی ایف کیمپ میں پیش آیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور فائرنگ سے متعلق حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔








