مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں ایک جونیرانجینئر کی لاش پراسرار حالت میں برآمد
سرینگر15اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج سرینگر شہر میں محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے ایک جونیئر انجینئر کی لاش پراسرار حالت میںبرآمد ہوئی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر کی شناخت قاضی محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش شہر کے علاقے الہی باغ سے برآمد ہوئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا جس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنے قبضے لے لیا۔ لاش کو طبی معائنے اورقانونی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔