مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: نامعلوم افراد نے 2اساتذہ قتل کردیے

 

سرینگر07 اکتو بر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج سرینگر میں دو اساتذہ قتل کر دیے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقتول اساتذہ کی شناخت ستندھرکور Satinder Kour اوردیپک کورDeepak Kourکے طور پرہوئی ہے۔ خاتون معلمہ دیپک کو ر اور ستندھر کور کو سرینگر کے علاقے صفہ کدل میں ایک سکول کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔ یہ دونوں سرینگر کے علاقے آلوچی باغ کے رہائشی تھے۔ ستندھر کور سکول کے پرنسپل تھے ۔
یاد رہے کہ نامعلوم افراد نے بدھ کے روزسرینگر میں ایک معروف کیمسٹ مکھن لال بندرو کو قتل کر دیا تھا ۔ حریت رہنماﺅں نے انکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹوں نے قتل کیا ہے تاکہ کشمیری مسلمانوں اور علاقے کی اقلیتوں میں خلا پید ا کیا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button