مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری افسرہلاک

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والے اے ایس آئی کی شناخت نگرمل کے نام سے ہوئی ہے جو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں دم توڑ گیا۔
دریں اثناء کپوارہ اور سرینگر میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں25سالہ فیضان احمد پیر اور 45سالہ غیر کشمیری سکھادی راوت ہلاک ہوگئے






