مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں پوسٹر چسپاں، عید الفطر کی نماز کی اجازت نہ دینے پر بھارت کی مذمت

سرینگر 01 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور اسکے ملحقہ علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جنکے ذریعے میں علاقے میں عید گاہوں اور مرکزی مساجد میں عید الفطر کی نماز کی اجازت نہ دینے پر ہندوستانی حکام کی مذمت کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم جموں و کشمیر نے چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹرز میں عید کی نماز پر پابندی کو دینی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا گیا ۔
اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم جموں و کشمیر نے عید الفطر کے بعد مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بھارت مخالف مظاہرے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button