مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی طرف سے شہدائے گائوکدل کو زبردست خراج عقیدت

سرینگر20 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سانحہ گا ئوکدل کے شہدا کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 21 جنوری 1990 کو بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے گائوکدل میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید کر دیاتھاجو ایک روز قبل فوجیوں کی طرف سے متعدد کشمیری خواتین کی آبروریزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنمائوں فریدہ بہن جی اور یاسمین راجہ نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں سانحہ گائوکدل کے شہداء کو شاندارخراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ گائوکدل اور اس طرح کے دیگر سانحات بھارتی جمہوریت کے چہرے پر بدنام داغ ہیں۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے اور جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگرسے جاری ایک بیان میں شہدائے گائو کدل خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button