مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقے اوڑی کے رہائشی ادریس احمد کی چھ کنال دس مرلہ اراضی ضبط کی ہے ۔پولیس کے مطابق کہ ادریس کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کا حامی ہے۔ ادریس بھارتی مظالم سے تنگ آکر پاکستان ہجرت کر گیاہے ۔ادریس کے خلاف یہ کارروائی اس کے خلاف 1998میں اوڑی پولیس اسٹیشن میں درج ایک جھوٹے مقدمے میں کی گئی ہے ۔ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا وعدہ اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں ان سے کر رکھا ہے ۔