امریکی کمیشن نے خرم پرویز اور صدیق کپن کو مذہبی آزادی کے متاثرین کی فہرست میں شامل کر لیا
واشنگٹن ڈی سی 22 جنوری (کے ایم ایس) انڈین امریکن مسلم کونسل نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کیطرف سے انسانی حقوق کے کشمیری محافظ خرم پرویز اور بھارتی صحافی صدیق کپن کو مذہب یا عقیدے کی آزادی (ایف او آر بی) کے متاثرین کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
انڈین امریکن مسلم کونسل کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب بھارت میں زیر حراست قتل سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے یو ایس سی آئی آر ایف کا خرم پرویز اور صحافی صدیق کپن کے بارے میں اقدا م انتہائی اہم ہے جو انکی کی حفاظت کو یقینی اور ان کی آزادی کو محفوظ بنائے گا ۔ کونسل نے کہا کہ بھارت ایک خاص تشویش کا ملک ہے، جسے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزاد ی ایک ایسے ملک کے طور پر بیان کرتا ہے جو مذہبی آزادی کی منظم اور سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔