بھارت
این آئی اے کی طرف سے25کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر
نئی دلی08اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ایک خاتون سمیت 25کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ۔
گزشتہ سال 10اکتوبر کو درج کئے گئے مقدمے میں تحقیقاتی ادارے نے نئی دلی میں این آئی اے کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ۔این آئی اے نے بشیر احمد پیر، امتیاز Khndoo، بلال احمد میر ، اویس احمد میر ، طارق احمد ڈار ، طارق احمد بافندا، محمد حنیف ، حنان گلزار ڈار، متین احمد بٹ ، کامران اشرف ریشی ، ریاض بشیر ، محمد منان ڈار، زمین عادل بٹ ، حارث ناصر، رئوف احمد بٹ، ثوبیہ عزیر ، عامر احمد گوجری ، صداقت امین ملک،اشفاق وانی ، رشید گنائی ، ناصر احمد میر ، عرفان طارق ، سہیل احمد ، عادل احمد وار اور عارف فاروق بٹ کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ۔