مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں پوسٹر چسپاں ; کشمیریوں سے 13جولائی کو ہڑتال کی اپیل

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں 13جولائی 1931کے شہدا اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1931میں ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 23کشمیریوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کشمیری ہر سال 13جولائی کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر مناتے ہیں ۔جموں و کشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورمکی جانب سے وادی کشمیر میں پوسٹرزچسپاں کیے گئے، جس میں لوگوں سے 13جولائی کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی۔پوسٹرز پر درج تحریر میں کہاگیاہے کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اورکشمیری ایک دن ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button