مقبوضہ کشمیر :امرناتھ یاترا کے نام پر مزید قابض فوجی تعینات
اسلام آباد:مودی کی بھارتی حکومت نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہندو امرناتھ یاتریوں کی سکیورٹی کے نام پراضافی فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر جوپہلے ہی دنیا کاواحد علاقہ ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں قابض بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ مزید نفری کی تعیناتی سے مقبوضہ علاقے میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اضافی قابض فوجیوں کی تعیناتی کا اصل مقصد کشمیری عوام کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکنے کیلئے دبائو بڑھانا ہے ۔مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی بڑی تعداد میں تعیناتی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیاہے۔لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود بھارت جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔1989سے اب تک بھارتی فوجی مقبوضہ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں کشمیریوں کا قتل عام کیاجاچکاہے ۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 37 سال کے دوران 96ہزار497کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بنے۔بھارتی فوج اور ہندوتوابلوائیوں نے نومبر 1947میں جموں خطیمیں تقریباڈھائی لاکھ مسلمانوں کاقتل عام کیا۔کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور مودی حکومت اپنی فوجی طاقت کے ذریعے انہیں زیر نہیں کر سکتی۔جنوبی ایشیائی خطے میں پائیدار امن و استحکام تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں ۔






