بھارت جنوبی ایشیامیں سب سے زیادہ قرض لینے والے ممالک میں سرفہرست

اسلام آباد: بھارت جو پاکستان کو ایک بھکاری ملک کہہ کر مذاق اڑاتارہاہے، 2026 کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ غیر ملکی قرض لینے والا ملک بن گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت خطے میں سب سے زیادہ غیر ملکی قرض لے رہا ہے، جس کی مالیت 765 ارب ڈالر ہے جو فی کس تقریباً 535 ڈالر غیر ملکی قرضہ ہے۔ یہ حیران کن انکشاف اقتصادی سپر پاور بننے کے بھارت کے دعوﺅں کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجودپاکستان کی قرض کی صورتحال اس کے بڑے ہمسائے کے مقابلے میں نسبتاً بہتر ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا بہت زیادہ غیر ملکی قرضہ اس کی معیشت میں گہری ساختی کمزوریوں، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور بیرونی قرضوں پر انحصار کی عکاسی کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت جو اکثر پاکستان کی معیشت کا مذاق اڑاتا رہا ہے، اب جنوبی ایشیا میں قرضوں کا سب سے بڑا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے۔یہ صورت حال ایک بار پھر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارت کی نام نہاد معاشی ترقی اس کی قیادت کے بلند و بانگ دعوو¿ں کے برعکس کمزور بنیادوں اور بھاری قرضوں پر استوارہے۔






