مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :کورونا کے یومیہ کیسز میں 41 فیصد کا زبردست اضافہ

نئی دلی08 جون (کے ایم ایس)
بھارت میں مہلک عالمی وبا کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5ہزار233کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے 41فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے5233نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ اس سے ایک دن قبل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3714تھی جس سے تقریبا 41فیصد اضافہ ظاہرہوتا ہے۔ اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 7افراد مہلک وبا کے باعث ہلاک ہوئے ۔کورونا وبا کے سب سے زیادہ ایک ہزار881کیسز ریاست مہاراشٹر اسے رپورٹ ہوئے جوکہ 18فروری کے بعد سے ریاست میںرپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ ریاست میں بی اے فائیو ویرینٹ کا بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔مہاراشٹرا کے بعد ممبئی میں ایک ہزار242کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ پیر کے مقابلے میں دوگناہ ہیں۔ بھارت میں اب تک مجموعی طورپر 4کروڑ31لاکھ 90ہزار282 مہلک کورونا وائر س میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ 5لاکھ 24ہزار715افراد عالمی وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button