مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد 26 جنوری (کے ایم ایس)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی فوج معصوم کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں اوریہ جمہوری ریاست نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جیل میں نظر بند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کایوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے جو سات دہائیوں سے اپنے بنیادی اور آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے اوروہ اختلاف رائے کی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔حریت رہنما نے کہا کہ بھارت اپنے آپ کو انسانی حقوق کے چیمپئن کے طور پر پیش کرتا ہے جبکہ بھارت میں رہنے والی اقلیتوں اور غیر ہندو برادریوں پر آر ایس ایس کی حمایت یافتہ فسطائی مودی حکومت بے پناہ مظالم ڈھارہی ہے۔مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا بھارتی فورسز کو جنگی جرائم کے ارتکاب سے نہیں روک سکی جس کی وجہ سے مزید جرائم کے لئے ہندوتوا حکومت کے حوصلے بڑھ گئے ہیںاور وہ بھارت سے ہندو شہریوںکو لا کر کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ9لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوںنے 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کرکے مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنے کے باوجود مقبوضہ وادی کے عوام نے ہمیشہ غیر معمولی جرات،بہادری اورہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فسطائی بھارت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے ان کے عزم کو نہیں توڑ سکتا۔مشعال ملک نے کہا کہ میں یوم سیاہ کے موقع پر اپنی کشمیری ماو¿ں، بہنوں، بزرگوں اور بھائیوں کو ان کی قربانیوںاوراپنے منصفانہ اور پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کے لئے ان کے ناقابل تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے عالمی برادری اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ سفاک بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں قتل و غارت روکنے اور تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر مجبور کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button