پاکستان

بھارت کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کرسکا،انجینئر امیر مقام

اسلام آباد:
وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا ہے ،جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید ہیں،حریت قیادت بھی جیلوں میں ہے ۔امیر مقام نے کہا کہ بھارت کشمیر ی عوام کا حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کا جذبہ مٹا نہیں سکا،آج بھی کشمیر ی بھرپور انداز سے اور پہلے سے زیادہ جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ تھے ،ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا۔امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں دلیری سے بات کی۔کشمیر کانفرنس سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق ،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر،حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی،رکن قومی اسمبلی حفیظ الدین،مشاہد حسین سید،آزاد کشمیر کے سیاسی رہنما اور حریت قائدین نے شرکت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button