مقبوضہ جموں و کشمیر

بہار:ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ کے امتحانات میں بے ضابطگیوں کیخلاف کل ہڑتال کی جائیگی

پٹنہ ، بہار 27 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ کے امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف کل بہار میں ہڑتال کی کال دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہار مہاگٹھ بندھن (گرینڈ الائنس )نے بھی ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے۔متعدد طلباء کی طرف سے ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ کی طرف سے بھرتی کے عمل میں بے قاعدگیوں کی شکایات کے بعد سے احتجاج جاری ہے ۔ ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ کی نان ٹیکنیکل پاپولر زکیٹاگریز کیلئے کمپیوٹر کے ذریعے دو ٹیسٹ لینے کے حکومت کے فیصلے کی وجہ سے پوری ریاست بہار میں ہزاروں طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔ طلباء کے احتجاج کے پیش نظر ریلوے نے اپنی نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگریز اور لیول 1کے ٹیسٹ معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ریلوے نے امتحان پاس کرنے والے اور اس میں فیل ہونے والے طلباء کی شکایات کاجائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button