مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : بڈگام میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہری زخمی

سرینگر 21ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع بڈگام میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلال احمد راتھر نامی شہری اس وقت زخمی ہوگیاجب بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے چراریہار میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اس پر فائرنگ کی ۔ بلال کے پاو¿ں میں چوٹ آئی ہے اور اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے ضلع میں کھاگ کے علاقوں چراریہار اور لچھم پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button