مقبوضہ جموں و کشمیر
راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنا نیٹ ورک بڑھانے کا منصوبہ
جموں 02 اکتوبر (کے ایم ایس)
ہند و انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ وہ تنظیم کا نیٹ ورک پورے مقبوضہ جموںوکشمیر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ علاقے میں ہندوتوا کے نظریے کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق موہن بھاگوت جو چار روزہ دورے پر جموں میں ہیں نے شہر میں سنگھ ہیڈ کوارٹر میں آر ایس ایس کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں ہر جگہ تنظیم کا نیٹ ورک قائم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے کارکنوں سے تجاویز طلب کیں ۔ انہوں نے کارکنوں سے مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات بھی مانگیں۔