مقبوضہ جموں و کشمیر

اترپردیش: انتخابی مہم کے دوران امیت شاہ کو گوجر برادری کی شدید مخالفت کا سامنا

نئی دلی 28جنوری (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو گریٹر نوئیڈا شہر میں انتخابی مہم کے دوران گوجر برادری کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے امیت شاہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ گریٹر نویئڈا میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجودہ رکن اسمبلی اور آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کے امیدورا ماسٹر تیج پال ناگر کے حق میں گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹوں کی اپیل کررہے تھے۔ امیت شاہ جب تغل پور گاں پہنچے تو وہاں گوجر برادری کے لوگوں نے ان کی شدیدمخالفت کی اورامیت شاہ مردہ بادکے نعرے لگائے ۔
واضح رہے کہ امیت شاہ کوتغلپور گاںشہرمیںگوجر کلچر ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ کا دورہ کر کے گوجر برادری کے آبائو اجداد کے مجسموں پر پھول چڑھانے تھے تاہم وہ وہاںنہیں گئے جس پر گوجر برادری کے لوگوں نے اسے اپنی توہین سمجھی جس پر سیخ پا ہو کر انہوںنے امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button