مقبوضہ جموں و کشمیر
دفعہ370 کی منسوخی مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت پر ”غیر آئینی “حملہ تھا، تاریگامی
سرینگر23 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ دفعہ370 کی منسوخی علاقے کی خصوصی حیثیت پر ”غیر آئینی“ حملہ تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے کولگام میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ (2019) کو چیلنج کرنے والی ہماری پارٹی کی درخواست کی سماعت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل نے 05 اگست 2019 کو کیے گئے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے کے خلاف مضبوط دلائل پیش کیے۔
محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ ہم احسانات نہیں چاہتے، بس ا±س چیز کی واپسی چاہتے ہیں جو ہمارا حق ہے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بھارتی سپریم کورٹ وہ سب بحال کر دے گی جو غیر قانونی طور پر چھین لیا گیا ہے۔