بھارت

بھارت: گائے کے سامنے پیشاب کرنے پرہندانتہاپسندوں کا مسلمان شخص پر تشدد

مدھیہ پردیش 30 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کے سامنے پیشاب کرنے پر ہندوانتہاپسندوں کے ایک گروپ نے ایک مسلمان شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدھیہ پردیش میںضلع رتلام کے علاقے مانک چوک میں گائے کے سامنے مبینہ طور پر پیشاب کرنے پر ایک ہندو دہشت گرد وریندر راٹھوڈ ایک مسلمان شخص کو تشدد کا نشانہ بناتا اور گالیاں دیتا ہے۔ویڈیو میں ملزم ایک مسلمان شخص کوجس کی شناخت سیف الدین پاٹلی والا کے نام سے کی گئی ہے، مارتا پیٹتاہے اورگالیاں دیتا ہے اور وہاں پر موجود ہندو تماشائی حملہ آور کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ وریندر داڑھی والے شخص کو پیٹتا رہا یہاں تک کہ متاثرہ شخص نے کہا کہ اس کا مقصد گائے کی توہین کرنا نہیں تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button