مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے مودی حکومت کے بجٹ کو مایوس کن قراردیدیا


سرینگر02فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیوں اورتجارتی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے بجٹ کو مایوس قراردیا ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں مودی حکومت کے سالانہ بجٹ کو کشمیری عوام کیلئے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے امید کی جارہی تھی کہ سالانہ بجٹ میں جموں وکشمیر کے کلیدی شعبوں کے فروغ اور بے روزگاری کے خاتمے اور تعمیر و ترقی کیلئے کسی پیکیج کا اعلان کیا جائیگا لیکن بجٹ میں ایسا کچھ نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ 5اگست 2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور مقبوضہ علاقے کو دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کئے جانے کے بعد مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کی ترقی ، بے روزگاری کے خاتمے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور صنعتیں لگانے کے دعوے کئے گئے تھے تاہم گزشتہ سال بھی سالانہ بجٹ میں جموں وکشمیرکو نظر انداز کیاگیا تھا اور رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی مودی حکومت کی یہ روش جاری رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں دستکاروں، کاریگروں اور ہنرمندوں کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا حالانکہ یہ طبقہ جی ایس ٹی کے اطلاق اورکی وجہ سے بے روزگار اور محتاج ہو گئے ہیں۔جموں وکشمیر کانگریس یونٹ کے ترجمان نے بھی مودی حکومت کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت نے جموں وکشمیر کے بارے میں جو بھی دعوے کئے تھے بجٹ میں وہ ایک سراب ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے بجٹ عام لوگوں کی راحت کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا لہذا ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button