بھارت

بھارت :تم دہشت گرد ہو، پاکستان چلے جائو: مدھیہ پردیش میں استاد کی مسلمان طلبا سے نفرت انگیز گفتگو

بھوپال:بی جے پی کے زیرِ اقتدار بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مہمان استاد نے نو مسلمان طلباء کے خلاف توہین آمیز اور اسلاموفوبک زبان استعمال کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق استاد نے طلباء سے الگ الگ ان کے نام پوچھے اور پھر کہا، تم دہشت گرد ہو، پاکستان چلے جائو۔ ضلع اجین کے علاقے بدنگر کے ایک سرکاری اسکول میں نو مسلمان طلباء کے اہل خانہ نے مہمان استاد پر مسلم دشمن زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے استاد کو برطرف کرنے اور اس کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سندیپنی ودیالیہ میں تدریسی فرائض انجام دینے والی پریانکا اپادھیائے نے 7اکتوبر کو نویں جماعت میں پڑھاتے ہوئے یہ باتیں کیں۔ اس نے مبینہ طور پر نو مسلمان طلباء سے الگ الگ ان کے نام پوچھے اور پھر کہا، تم دہشت گرد ہو، پاکستان چلے جائو۔طلباء نے اس واقعے کے بارے میں اپنے اہل خانہ کو آگاہ کیا۔ اہل خانہ نے کہا کہ اس طرح کی باتوں سے بچوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس واقعے نے بچوں کی سلامتی اور قصبے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے بھی خدشات پیدا کیے ہیں۔
مسلمان طلباء کے والدین نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو ایک یادداشت پیش کی۔ مجسٹریٹ نے مبینہ ریمارکس کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ والدین نے استاد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔والدین کاکہنا ہے کہ تعلیمی ادارے میں ایسی باتیں بچوں کو ذہنی و جذباتی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ان سے سماجی ہم آہنگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے طلباء کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button