بھارت

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت عروج پر، ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں انکشافات

نئی دلی:
انتہاپسند ہندوتوا نظریے کے زیراثر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں پر ظلم و تشدد ، امتیازی ، نفرت انگیز اور توہین آمیز رویوں کو ناقدین ہندوتوا پالیسیوں کا عکاس قرار دے رہے ہیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں ریاست راجستھان میں پیش آنے والے ایک حالیہ واقعے کو اجاگر کیا گیاہے، جہاں بی جے پی کے رہنما سکھبیر سنگھ جوناپوریا نے مبینہ طور پر مسلمان خواتین کو امدادی سامان دینے سے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق جوناپوریا نے امدادی پروگرام کے دوران مسلمان خواتین کو الگ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اس عمل سے کسی کو برا لگتا ہے تو انہیں اس کی پروا نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ وزیراعظم مودی کو گالی دیتے ہیں انہیں امدادی سامان لینے کا کوئی حق نہیں۔متاثرہ خواتین نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب بی جے پی لیڈر کو معلوم ہوا کہ وہ مسلمان ہیں تو انہوں نے اشتعال کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سامان واپس کرنے کا کہا۔ماہرین کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتا ہوا تشدد اور تعصب انتہاپسند ہندو راشٹرا کے تصور کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات بی جے پی کی مسلمانوں سے متعلق پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button