مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :عدالت کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند وحیدپرہ کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت

سرینگر03فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ایک خصوصی عدالت نے سرینگر سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے غیر قانونی طور پر نظر بند نوجوان رہنما وحید پرہ کاایک ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کی ہدایت کی ہے۔وحید پرا گزشتہ روز جیل میں بے ہوش پائے گئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید پرہ بی جے پی کی حکومت کی طرف سے ان کے خلاف درج کرائے گئے متعدد جھوٹے مقدمات میںغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت جیل میں نظر بند ہیں۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے وحیدپرہ کا فوراعلاج معالجہ کرانے کی اپیل کی ہے ۔ سی پی ایم کے رہنماء محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ وحید کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں اس لیے اسے رہا کیا جانا چاہیے۔پرہ کے اہل خانہ نے سرینگر کی ٹاڈا عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں انہیں فوری علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔
واضح رہے کہ وحید پرہ کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد 25 نومبر 2020 کو گرفتار کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button