مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
سرینگر 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے براگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔