مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیر: بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگ سخت پریشان

سرینگر04فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سخت سردی بھی تاحال برقرار ہے ان مشکل ایام کے دوران بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قابض بھارتی انتظامیہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں جس غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے اسکا خمیازہ شہریوں کو بری طرح بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ مقبوضہ وادی کے شہر ودیہات میں اکثر بجلی غائب رہتی ہے جبکہ پانی کی سپلائی کا بھی برا حال ہے ۔ رسوئی گیس کی کمی یا انکی قیمتوں اضافہ اور راشن کی فراہمی میں مختلف طرح کی رکاوٹوں نے بھی لوگوں کو پریشانیوں میں دھکیل دیا ہے۔ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین و مرد روز سڑکوں پر آکر انتظامیہ کے خلاف خوب احتجاج کرتے ہیں جس کے باعث گھنٹوں ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہوتی ہے لیکن اسکے باوجود انتظامیہ ٹس سے ہوتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button