تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، عبدالصمد انقلابی
سرینگر23 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموں وکشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے کے ذریعے دیرینہ تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ اقوام عالم، بھارت اور پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے تحت تسلیم کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا پر امن اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درامد سے ہی ممکن ہے۔ عبدالصمد انقلابی نے کہاکہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ لے کر گئے تھے تاہم سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی بھارت اس کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حل طلب تنازعہ کشمیر سے علاقائی اور عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔