لداخ میں احتجاج جاری؛ انتظامیہ 4 دسمبر کو انتخابات کرانے پر بضد
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ کے ضلع لیہہ میں” لیہہ ایپکس باڈی“ کی کا ل پر دھرنا اور بھوک ہڑتال جاری ہے ۔دھرنے اور بھوک ہڑتال کے شرکاء4دسمبر کو طے شدہ پہاڑی کونسل کے انتخابات گرمی کے موسم تک موخر کرنے ،چھٹے شیڈول کے نفاذ اور دیگر مطالبات کر رہے ہیں۔بھارتی انتظامیہ احتجاج کے باوجود ہل کونسل کے انتخابات 4دسمبر کو شدید سردی کے موسم میں کرانے پر مسلسل بضد ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ’لیہہ ایپیکس باڈی‘ (ایل اے بی) نے لیہہ کے این ڈی ایس میموریل پارک میں غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا اور بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انتخابات کو کم از کم چھ ماہ کے لیے ملتوی کیا جائے۔ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے ان کے مطالبات پر تحریری یقین دہانی نہیں کرائی تو وہ اپنی تحریک کو مزید تیز کر دیں گے۔
’لیہہ ایپیکس باڈی‘ اور ’کرگل ڈیموکریٹک الائنس‘ موسم سرما میں ہل کونسل کے انتخابات کرانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ شدید سردی سے بچنے کے لیے خطے کی 20 سے 30 فیصد آبادی ہجرت کر کے دوسرے علاقوں میں چلی جاتی ہے۔
ماحولیاتی کارکن اور ’لیہہ ایپیکس باڈی‘ کے رہنما سونم وانگچوک نے کہا کہ لوگ موسم سرما کے وسط میں ہل کونسل کے انتخابات کرانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت روزانہ تقریباًتقریبا 5سوافراد یہاں سے جا رہے ہیں۔ اب انتظامیہ ایک سرکلر کے ذریعے انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے واپس بلا رہی ہے۔ وہ گرمیوں میں انتخابات کرانے کے بجائے، انہیں واپس لانے کے لیے ایئر فورس کے طیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہیں واپس لانے پر انتظامیہ کے 60 کروڑ روپے خرچ ہوں گے—اتنی رقم سے تقریباً 2,ہزار لوگوں کو ایک سال کے لیے روزگار مل سکتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ کس طرح بے کار کاموں پر ضائع کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا احتجاج کے باوجود لداخ انتظامیہ نے کہا ہے کہ پولنگ طے شدہ شیڈول کے مطابق 4 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔
آٹھ ہل کونسلوں میں 100 انتخابی حلقوں کے لیے کل 266 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 36 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی نے 79، 79 امیدوار کھڑے کیے ہیں، جبکہ نیشنل کانفرنس نے 14 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ اس کے علاوہ 94 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔KMS-07/M








