مقبوضہ جموں و کشمیر
منی پور: پولیس نے مسلم خاتوں ، لڑکی کو گرفتار کر لیا

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں بھارتی پولیس نے ایک مسلم خاتون اور لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع امپھال کے علاقے اندرو میں تلاشی آپریشن کے دوران 46سالہ روہیدہ بیگم اور 18سالہ روحانہ کو گرفتار کیا۔پولیس نے ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ منی پور میں میتھی(ہندو) اور کوکی( عیسائی) قبائل کے درمیان مئی 2023سے جاری جاری کشیدگی کے نتیجے میں تاحال سینکڑوں افرادہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔






