مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا،مجموعی تعداد تین ہو گئی

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کشتواڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاجس سے مقبوضہ علاقے میں آج شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو آج شام ضلع کشتواڑ کے علاقے ڈچھر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض حکام نے بتایا کہ فورسز کی اضافی کمک علاقے میں پہنچا دی گئی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں دو ہفتوں سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے آج ضلع ادھم پور کے علاقے مجلٹا میں محاصرے اور تلاشی کی ایک الگ کارروائی میں دو نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button