مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: سرکاری بھرتی کے امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج

پولیس نے سماجی کارکن دیپیکا سنگھ سمیت متعدد مظاہرین گرفتار کر لیے

 

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں میں ایک سماجی کارکن اور وکیل دیپیکا سنگھ راجاوت سمیت متعدد مظاہرین کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ سب انسپکٹروں کی بھرتی کے امتحان کو ملتوی کرنے اور بھرتی کے امتحانات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین، جن میں ملازمت کے امیدوار بھی شامل تھے، فنانس اکانٹس اسسٹنٹ کی بھرتی کے امتحان میں بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بھرتی کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبداری پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے 29 نومبر کو ہونے والے سب انسپکٹر کے امتحان کو ملتوی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
احتجاج گزشتہ روز رات گئے تک جاری رہا ۔ مظاہرین موم بتیاں اٹھائے ہوئے مقبوضہ علاقے کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کر رہے تھے۔ پولیس نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے خاردار تاروں کی رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
روکے جانے کے بعد مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دیا اور بھارتی انظامیہ اور پولیس حکام کے خلاف نعرے لگائے۔دیپیکا، جو ملازمت کے امیدواروں اور دیگر مظاہرین کے گروپ کی قیادت کر رہی تھیں کو پولیس نے دیگر کئی افراد کو کے ہمراہ حراست میں لیا۔ حراست میں لیے جانے کے دوران دیپیکا نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا اور پولیس کی اس کارروائی کا ذمہ دار بی جے پی کو ٹھہرایا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے، بی جے پی اپنے خلاف اٹھنے والی کسی بھی آواز کو برداشت نہیں کر سکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button