مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام تنازعہ جموں و کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں جو تمام تنازعات کی ماں ہے: پروفیسر بٹ

سرینگر14اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام تنازعہ جموں و کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں جو پاکستان اوربھارت کے درمیان تمام تنازعات کی ماں ہے۔
پروفیسر بٹ نے مکہامہ ، رٹھسونہ اورسنورکلی پورہ سمیت ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاکہ خطے میں امن اور خوشحالی آسکے۔انہوں نے کہاکہ تنازعات کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور کشمیر کا تنازعہ تمام تنازعات کی ماں ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیا جائے اور اس کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے۔پروفیسر بٹ نے کہاکہ نہ صرف اس خطے میں بلکہ پوری دنیا میں جغرافیائی اور سیاسی منظرمہ نامہ تبدیل ہورہا ہے جو چھوٹے اور غریب ممالک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اس لئے برصغیر پاک وہند میں پائیدار امن کے قیام کے لئے پاکستان اور بھارت کو عالمی طاقتوں کا آلہ کاربننے کے بجائے ایک میز پر بیٹھ کر تنازعات کو بالخصوص تنازعہ جموں و کشمیرکو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر بٹ ایک علیل حریت پسند کے گھر بھی گئے اوران کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ ان کے ہمراہ نا عبدالرشید انتو،ماسٹر غلام محمد اور محمد اکبر بٹ بھی تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button