مقبوضہ جموں و کشمیر

مذہبی رہنمائوں کو عوامی جذبات سے متعلق معاملات پر اظہار رائے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔آغاسید حسن

علماء کے سماجی کردار کو محدود کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جا سکتا،جموں و کشمیر یونائیٹڈ کونسل

سرینگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصوی نے میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظربندی اور معروف عالم دین مولانا رحمت اللہ قاسمی کو تھانے طلب کیے جانے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آغا حسن نے بڈگام میںایک عوامی اجتماع سے خطاب مکرتے ہوئے مذہبی آزادی کے احترام اور مذہبی قیادت کو عوامی مفادات اور دینی و مذہبی جذبات سے متعلق مسائل اٹھانے کے حق کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ علما اور مذہبی رہنماں کو دین، مذہبی شناخت اور عوامی جذبات سے متعلق معاملات پر اپنے تحفظات اور آرا کے اظہار کا حق حاصل ہونا چاہیے اور اس ضمن میں انہیں غیر ضروری پابندیوں یا دبا کا سامنا نہیںہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ، مذہبی عقائد اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر آواز اٹھانا سماجی ذمہ داری کا ایک جائز اظہار ہے۔ ایسے معاملات کی نشاندہی کرنے والی آوازوں کو محدود کرنے کے بجائے حکام کو چاہیے کہ وہ ان خدشات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور مکالمے و افہام و تفہیم کے ذریعے ان کا ازالہ کریں۔
آغا سیدحسن نے جھیل شیش ناگ کے قریب بھاری مشینری کی موجودگی سے متعلق اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کشمیر کے نازک ماحولیاتی نظام کے تحفظ پر زور دیا۔انہوںنے واضح کیا کہ وہ ترقیاتی سرگرمیوں کے مخالف نہیں ہیں، تاہم ترقی ماحولیات کی تباہی اور قدرتی وسائل کی بربادی کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے دوران ماحولیاتی حساسیت اور قدرتی ورثے کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور ترقیاتی عمل کے دوران ہر مذہب کے پیروکاروں کے عقائد، مذہبی شناخت اور جذبات کا مکمل احترام ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔
آغا حسن نے حکام پر زور دیا کہ وہ ایک متوازن، شفاف اور عوامی مفادات پر مبنی طرزِ حکمرانی اختیار کریں، جہاں ترقیاتی ضروریات، ماحولیاتی تحفظ اور تمام مذاہب کے عقائد و جذبات کے احترام کو یکساں اہمیت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی وہی ہے جو قدرتی ماحول، مذہبی آزادی اور کشمیر کے تہذیبی و روحانی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
دریں اثنا جموں و کشمیر یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین محمد اسلم ملک نے بھی ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی اور مولانا رحمت اللہ قاسمی کو پولیس کی جانب سے طلب کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ محمد اسلم ملک نے کہا کہ مذہبی رہنماں کو نظر بندی، پابندیوں اور پولیس طلبی کے ذریعے دبا میں لانا بنیادی انسانی، مذہبی اور شہری آزادیوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ علمائے کرام معاشرے میں دینی رہنمائی، اصلاح اور اتحاد کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے مذہبی، سماجی اور عوامی کردار کو محدود کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی اور مولانا رحمت اللہ قاسمی کو پولیس کی جانب سے طلب کیا جانا نہایت تشویش ناک اقدامات ہیں، جو مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کو جنم دیتے ہیں۔
محمد اسلم ملک نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے علمائے کرام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی دبا، جبر یا پابندی کے ذریعے ان کی آواز کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے تمام علمائے کرام، دینی و سماجی شخصیات اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی آزادی، انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔
جموں و کشمیر یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین نے میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی فوری طور پر ختم کرنے اور مولانا رحمت اللہ قاسمی سمیت تمام مذہبی رہنماں کی بلاجواز طلبی اور انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر یونائیٹڈ کونسل مذہبی آزادی، انسانی حقوق، انصاف اور عوامی وقار کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button