مقبوضہ جموں و کشمیر
تین کشمیری نوجوان جموں ائیر پورٹ سے گرفتار
جموں 10فروری( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس نے جموں ائیر پورٹ سے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسر حسین ، پرویندر کمار اور محمد رفیع سمیت تین کشمیری نوجوانوں کو لیہ جانیوالی پرواز پر سوار ہونے سے قبل گرفتار کیاگیا۔
ادھر بھارتی پولیس نے سرینگر میں مالکان کو اپنے گھر یا کمرے کرائے پر دینے سے قبل کرائے داروں کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے۔