مقبوضہ جموں و کشمیر

چھاپوں، گرفتاریوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو خوفزدہ کرنا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر 18 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نام نہادسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کیطرف سے چھاپوں اور سیاسی کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں میںتیزی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گرفتاریوں میں اضافے کا مقصد مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند عوام کو خوفزدہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی اے نے بیسیوں نوجوانوں کی گرفتاری کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیر عبدالحمید فیاض اور تنظیم کے دیگرسینئر رہنماو¿ں سے آٹھ گھنٹوں تک طویل پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے کہا کہ دباو¿ کے یہ تمام حربے کشمیر کے آزادی پسند عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے جائز مطالبے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ کشمیر نہ تو امن و امان کا مسئلہ ہے اور نہ ہی زمین کا تنازعہ ہے جبکہ یہ خالصتاً ایک سیاسی تنازعہ ہے ۔انہوں نے مزاحمتی قیادت اور عام لوگوں کے سیاسی، معاشرتی، مذہبی اور دیگر بنیادی حقوق کے لیے آواز کو دبانے کے لیے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری مزاحمت کی تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ جابرانہ اقدامات سے بھارت کو کچھ حاصل نہ ہو سکا ہے اورحقیقت یہ ہے کہ کشمیر کے بہادر لوگوں نے بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے اپنی قیمتی جانیں وقف کر دی ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے مقبوضہ علاقے میں گھناو¿نے مجرمانہ ریکارڈ کے لیے بھارتی فسطائی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک پرامن اور جمہوری فارمولہ ہے کہ اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔مولوی بشیر احمد عرفانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کریں اور مقبوضہ علاقے میں بے گناہ شہریوں کے ماورائے عدالت ، بلا جواز گرفتاری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھارت کو روکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button