مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی رہنما کی خاتون کو گالیاں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

نوئیڈا 06اگست(کے ایم ایس)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بی جے پی لیڈر شری کانت تیاگی کو ایک خاتون کے ساتھ گالم گلوچ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون نے کہا کہ میں گرینڈ اومیکس میں رہتی ہوں۔ گرانڈ فلور پر رہنے والا شری کانت تیاگی مشترکہ جگہ پر چھوٹے بڑے پودے لگا کر تجاوزات کر رہا تھا۔ جب میں نے اسے ہٹانے کو کہا تو اس نے انکار کر دیا اور جب میں نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی تو اس نے مجھے ، میرے شوہر اور میرے بچوں کو گالیاں دیں۔نوئیڈا پولیس کے ایک عہدیدارنے صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے اور پولیس اہلکار پہلے ہی موقع پر موجود ہیں۔ ہم جلد ہی تفصیلات شیئر کریں گے۔سوشل میڈیا صارفین نے متاثرہ خاتون کا ردعمل بھی شیئر کیا جس میں اس نے سارا واقعہ بیان کیاہے۔اسی ویڈیو میں سوسائٹی کے مکینوں کو تیاگی پر تجاوزات کا الزام لگاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button