مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے ایک اور احتجاجی کلینڈر جاری

آج سوپور ، اسلام آباد اور سرینگر کی طرف مارچ کی اپیل

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بزرگ حریت رہنما شہیدسید علی گیلانی کی دوران حراست وفات کے خلاف ایک او راحتجاجی کیلنڈر جاری کیا ہے ، جس کا آغاز آج سوپور ، اسلام آباد اور سرینگر کی طرف مارچ سے ہو رہا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شمالی ،جنوبی اور وسطی کشمیر کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پلے کارڈز اور بینرز جن پر آزادی کے حق میں نعرے درج ہو ہاتھوں میں اٹھا کر بالترتیب آج سوپور ، اسلام آباد اور سرینگر کی طرف مارچ کریں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کل بروز بدھ کو اپنے متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی طرف مارچ کریں اور پرامن احتجاج اور شہداء کی بلندی کیلئے دعا کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیری خواتین بھی اپنے متعلقہ علاقوں، دیہات اور چوکوں میں آزادی کیلئے اجتماعات منعقد کریں گی۔9ستمبر بروز جمعرات کو لوگ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے لال چوک میں جمع ہو کرآزادی کے حق میں ریلی نکالیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگ پاکستان میں مزار قائد اور مزار اقبال کی طرف مارچ کریں گے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی حمایت کااعادہ کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ 10ستمبر بروز جمعہ کو ”تجدید عہد ”کیلئے بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی کی قبر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ جامع مسجد حیدر پورہ میںنماز جمعہ اداکی جائے گی اور لوگ حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں گے جبکہ حیدر پورہ کے لوگ اس سلسلے میں ضروری انتظامات کریں گے ۔ ترجمان نے بیرون ملک مقیم کشمیریوںپر زوردیا کہ وہ احتجاجی پروگراموں کے بارے میں میڈیا کے ذریعے لوگوںمیں آگہی پید ا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button