بھارت

مقبوضہ جموںوکشمیر: سرینگر میں تاجروں کا بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

سرینگر 21 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر کے علاقے ڈاﺅن ٹاﺅن میں تاجروں نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تاجروں نے پارکنگ کی سہولت تعمیر کرنے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی سہولت میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ شہرخاص ٹریڈرز کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین نذیر احمد شاہ نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سال سے علاقے میں پارکنگ کی سہولت کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ زینہ کدل، مہاراج گنج اور بوہری کدل کے علاقوں میں پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان کا سامناکرنا پڑتاہے۔ تاجروں نے کہا کہ انہوں نے حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد پارکنگ سہولت کی تعمیر کے لئے زینہ کدل میں ایک جگہ کی نشاندہی کی تھی تاہم کئی سال گزرجانے کے باوجود حکام یہاں پارکنگ تعمیر کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ پارکنگ سہولیات کی عدم موجودگی سے گاہکوں اور خریداروں کوبہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button