بھارت : کمبھ میلے میں مسلمانوں کے اسٹالز لگانے پر پابندی
پریاگ راج:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو سادھو سنتوں کی تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے کمبھ میلے میں مسلمانوں کے اسٹالز لگانے پر پابندی کامطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر رویندر پوری نے نے ایک بیان میں کہاہے کہ جلد ہی ایک قرارداد منظور کر کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھجوائی جائے گی جس میں کمبھ میلے میں مسلمانوں کے اسٹالزلگانے پر پابندی کا مطالبہ کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے وزیر اعلیٰ سے اردو اصطلاحات کو ہندی سے تبدیل کرنے کا بھی کہاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی اشنان اور پیشوائی کی اصطلاحات کو راجسی اشنان اور چھائونی پرویش سے بدل دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ جلد ہی اس کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ اکھاڑہ کے ہندوسادھو سنتوں کے غسل کو شاہی اشنان اور آشرم سے اکھاڑہ تک ان کے جلوس کو پیشوائی کہا جاتا ہے۔