جسٹن ٹروڈو کی ٹورنٹو میں شوسے پہلے سکھ اداکاروگلوکار دلجیت دوسانجھ سے ملاقات
ٹورنٹو:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اتوار کو ٹورنٹو کے علاقے اونٹاریومیں واقع اسٹیڈیم” راجرز سنٹر” میں منعقدہ ایک شو سے پہلے اظہاریکجہتی کے لئے سکھ اداکاروگلوکار دلجیت دوسانجھ سے ملاقات کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹن ٹروڈونے ایکس پر اپنی ملاقات کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ راجرز سینٹر نے انہیں روکا تاکہ شو سے پہلے دلجیت دوسانجھ سے نیک خواہشات کا اظہارکرسکوں۔کینیڈا کے وزیر اعظم نے لکھا کہ کینیڈا ایک عظیم ملک ہے جہاں پنجاب کا ایک لڑکا تاریخ رقم کر سکتا ہے اور اسٹیڈیم لوگوں سے بھر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تنوع صرف ہماری طاقت نہیں بلکہ یہ ایک عظیم طاقت ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تنوع کینیڈا کی طاقت ہے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو تاریخ بنتے دیکھنے کے لیے آئے تھے: ہم نے راجرز سنٹر کو بھر دیا۔گلوکار نے ان کی ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ واضح رہے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں خالصتان نواز سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹروڈو کے بیان کے بعد شدید تنائو کا شکار ہو گئے تھے۔ بھارت نے جسٹن ٹروڈو پر خالصتان نواز سکھوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایاتھا جبکہ کینیڈا نے بھارت پر سرکاری سطح پر دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کرنے کا الزام لگایاتھا۔