بھارت

کیرالہ ہائی کورٹ:مقبول ملیالم چینل کی نشریات پر پابندی کیخلاف عرضداشت خارج،پابندی برقرار

کیرالہ 02مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ نے ملیالم زبان کے نیوز چینل ‘میڈیا ون’ کی نشریات پر مودی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کو برقرار رکھاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبول ملیالم چینل میڈیا ون کی انتظامیہ نے بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے سیکورٹی وجوہات کی آڑ میں جنوری میں چینل کی نشریات پر عائد پابندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس منی کمار کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ نے ہائی کورٹ کی سنگل بینچ کے حکم کے خلاف چینل کی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہاکہ مودی حکومت چینل کی نشریات پر پابندی لگا کر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کا حوالہ بھی دیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک آئینی مسئلہ ہے اور اسے عدالتی جانچ کے تحت لایا جانا چاہیے۔ تاہم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے چینل کی نشریا ت پر پابندی کے سنگل بنچ کے حکم کوکالعدم قراردینے سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزار کی عرضداشت خارج کردی۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے بغیر کسی وجہ کے 31جنوری کو چینل میڈیا ون جسے جماعت اسلامی کی حمایت حاصل ہے کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button