آزاد کشمیرمقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برداری سے مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل

APHCسرینگر04مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے جہاں لوگ مسلسل بھارتی بندوقوں کے سائے تلے جہنم جیسی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر میں 10لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر کے مقبوضہ علاقے کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق اور آزادیوں کو سلب کر لیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مسلسل جاری بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کوشکست دینے میں مکمل طورپر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ نہتے کشمیریوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button