مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی:فخر امام

اسلام آباد 08 مارچ (کے ایم ایس) تحفظ خوراک کے وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتیں کیونکہ کشمیری نوجوان اپنے مقدس مقصدکے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کئی قراردادیں منظور کی ہیں جن میں کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر دیرینہ تنازعے کے حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھایا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔تقریب سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی، رکن پارلیمنٹ غزالہ سیفی، ارکان پنجاب اسمبلی سیماب طاہر اور عابدہ راجہ، رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی امتیاز نسیم، سابق ڈپٹی سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی مہر النسائ، حریت آزادکشمیر کے رہنما عبدالحمید لون ، امتیاز احمد وانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button