مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے کشمیری پنڈتوں کے درد کو ہتھیار بنا رہا ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر16مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیری پنڈتوں کے درد کو ہتھیار بنا کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت جس جارحانہ انداز میں” دی کشمیر فائلز” فلم کی تشہیر کر رہی ہے اور کشمیری پنڈتوں کے درد کو ہتھیار بنا رہی ہے اس سے اس کی بدنیتی عیاں ہوتی ہے۔پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ بھارتی حکومت پرانے زخموں پر مرہم رکھنے اور دونوں برادریوں کے درمیان سازگار ماحول پیدا کرنے کے بجائے جان بوجھ کر ان کے درمیان دوریاں پیداکر رہی ہے۔حال ہی میں بھارت بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم” دی کشمیر فائلز”متنازعہ بن چکی ہے جس میں 1990کی دہائی میں وادی سے پنڈتوں کے اخراج کے لیے غلط طورپر کشمیری مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس کے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کو بی جے پی کے قریب سمجھا جاتا ہے اور فلم کوبی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاستوں میں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button