مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری پنڈتوںکا واپسی سے انکارکشمیرکے حوالے سے حکام کے دعوئوں کی نفی کرتاہے: فاروق عبداللہ

d37f53c0-9447-4a97-a849-c56f4c9d3235نئی دہلی25دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کا کشمیر واپسی سے انکار کشمیر میں امن کے بھارتی حکام کے دعوئوں کی نفی کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نئی دہلی اپنی ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک نہیں کرتی ،کشمیر میں امن کی واپسی ناممکن رہے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر کشمیر میں امن بحال ہوچکا ہے تو کشمیری پنڈت ملازمین وادی کشمیر میں دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر کیوں نہیں جا رہے؟انہوں نے لوگوںسے انتشار پھیلانی والی قوتوں کے خلاف متحد ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اندرونی طور پر مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا اگر ہم آپس میں مضبوط ہوں گے تو ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button