مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی پولیس نے سوپور سے دو نوجوان گرفتارکرلئے
سرینگر30جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے شمالی کشمیر کے علاقے سوپور سے دونوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ آج شام تقریبا 5:30بجے پولیس،بھارتی فوج کی 32 راشٹریہ رائفلز،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے سوپورکے علاقے ہادی پورہ رفیع آباد کے قریب ایک مشترکہ ناکا لگایا۔ اس دوران دو نوجوان بھارتی فورسز کو دیکھتے ہوئے سڑک سے قریبی باغات کی طرف بھاگ گئے۔ بھارتی فورسز نے ان کا پیچھا کر کے انہیں پکڑ لیا۔ گرفتارنوجوانوں کی شناخت طارق احمد وانی اور اشفاق احمدوانی کے طورپرہوئی ہے ۔ دونوں اولڈ ائیر فیلڈ، رنگریٹھ سرینگر کے رہائشی ہیں۔قابض فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں عسکریت پسند قراردیا۔ پولیس نے بتایاکہ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔