مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کومحض ایک بیان پر گھرمیں نظربند کرناافسوسناک ہے: پروفیسر سوز

 

سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق بھارتی وزیر پروفیسرسیف الدین سوز نے کہا ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو محض ایک سادہ سے بیان پر کہ کشمیر میں نارملسی نہیں ہے، گھرمیں نظربند کرنابہت ہی افسوسناک ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسرسیف الدین سوز نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مجھے حیرت ہے کہ ان کے بیان میں کیا غلط ہے جب یہ واضح ہے کہ کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی گھر میں نظربندی سے خود ظاہرہوتا ہے کہ کشمیر میں نارملسی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیزہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی انتظامیہ بھارت نواز سیاسی رہنماو¿ں کے ساتھ سلوک کرتے ہوئے اتنی تنگ نظری دکھاتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button