مقبوضہ جموں و کشمیر

معروف کشمیری عالم دین مفتی عبدالغنی ازہری انتقال کر گئے

سہارنپور بھارت 19 جنوری (کے ایم ایس) بزرگ کشمیری عالم دین مفتی عبدالغنی ازہری کا مختصر علالت کے بعد بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپورمیں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 100برس سے زائد تھی۔
کشمیریونیورسٹی کے شعبہ عربی کے سابق سربراہ مفتی عبدالغنی ازہری نے سہارنپور کے دارالعلوم دیوبند میں آخری سانس لی جہاں وہ سرکاری سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہی سہارنپور میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔
دریں اثنا، انجمن نصرت الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموںوکشمیرکے ممتاز عالم دین مفتی عبدالغنی ازہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انجمن نے اپنی او ر تنظیم کے زیر حراست صدر میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے مفتی عبدالغنی ازہری کو ان کی 70 سالہ طویل دینی، علمی، تبلیغی اور تدریسی خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button