مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:این آئی اے نے ایک کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا

سرینگر21مار چ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کشمیری صحافی عرفان معراج کو نئی دلی میں انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمات میں تفتیش کیلئے گرفتار کر لیا ہے۔
فری لانس صحافی عرفان کو نئی دلی سے سرینگر آنے والی این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا۔ بھارتی قابض انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان معراج کونئی دلی میں اس کے خلاف درج مقدمہ میں این آئی اے کی طرف سے تحقیقات کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ "بھارتی حکومت کو قابل اعتماد معلومات موصول ہوئی ہیں کہ بعض رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈاین جی اوز، ٹرسٹ اور سوسائٹیز صحت عامہ اور تعلیم جیسی فلاحی سرگرمیوں کیلئے ملک اور بیرون ملک سے عطیات وصول کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button